پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ،اگر سپیکر ضروری سمجھیں گے تو اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے،ڈپٹی سپیکر

پیر 16 ستمبر 2019 21:52

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ،اگر سپیکر ضروری سمجھیں گے تو اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے،ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایک بار پھر اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر نے کہا ہے کہ رولز کے تحت سپیکر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ رول 108 کے تحت اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر کے اجراء کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ بزنس ایڈوائزری میں بھی زیر بحث آیا تھا۔ ان ارکان کے پروڈکشن آرڈر پہلے بھی جاری کئے گئے تھے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں دوبارہ ایوان کی کارروائی میں شرکت کا موقع دیا جائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ یہ عالمی قانون ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو پابند سلاسل نہیں کیا جاسکتا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ جس رول کا حوالہ دیا گیا ہے کہ سپیکر اسی رول کے تحت اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگر سپیکر ضروری سمجھیں گے تو اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں