ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹس یا کاغذات بروقت اراکین تک نہ پہنچنے کا نوٹس لیا جائے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہدایت

پیر 16 ستمبر 2019 22:00

ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹس یا کاغذات بروقت اراکین تک نہ پہنچنے کا نوٹس لیا جائے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ ایوان میں پیش کی جانے والی رپورٹس یا کاغذات بروقت اراکین تک نہ پہنچنے کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں ایجنڈے پر موجود این ایف سی ایوارڈ کی نگرانی چھٹی رپورٹ اور سٹیٹ بنک کی سہ ماہی رپورٹ کی کاپیاں اراکین کو موصول نہ ہونے پر اراکین نے اس پر احتجاج کیا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں