پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے

معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی نیو یارک میں مختلف کمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات سے گفتگو

منگل 17 ستمبر 2019 18:25

پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں مختلف کمیونٹیز کی سرکردہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مذہبی سیاحت کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسی بنیاد پر دنیا بھر کے سکھ اور بدھ مت کے عقیدت مندوں کو اپنی طرف راغب کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات سے لے کر آزاد کشمیر تک بدھ مت کے مذہبی مقامات پھیلے ہوئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں