وفاق بچے گا، ان کی سیاست نہیں بچے گی، مراد سعید

-کراچی کی ترقی میں لگنے والے پیسے منی لانڈرنگ میں لگے، شہر کو کچرا کنڈی بنانے کا ازالہ کرنا ہوگا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

منگل 17 ستمبر 2019 23:13

وفاق بچے گا، ان کی سیاست نہیں بچے گی، مراد سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ وفاق بچے گا، ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کی ترقی میں لگنے والے پیسے منی لانڈرنگ میں لگے، شہر کو کچرا کنڈی بنانے کا ازالہ کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مودی ہٹلر کے نظریے پر عمل پیرا ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں، کراچی کے مسائل کی بات کریں تو کہتے ہیں وفاق نہیں بچے گا، وفاق بچے گا لیکن ان کی سیاست نہیں بچے گی، کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے اس کا ازالہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مراد سعید کا کہنا تھا کراچی میں بارش سے کئی لوگ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، بلاول بھٹو کا بیان آیا زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، بلاول بھٹو کا بیان سمجھ سے بالا تر تھا، سندھ کے علاقے سب سے زیادہ غربت کا شکار ہیں، نیب نے مراد علی شاہ کو بلایا تو وہ اسمبلی میں بلاول کا بیان دہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو تفتان بارڈر لے جانے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ دیکھ لے کہ اب تفتان بارڈر پر پاکستان کی طرف بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور راولپنڈی کا کچرا گوجر خان میں پھینکنے کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت سے بات کرینگے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں