کشمیریوں کا سفیر ہوں مایوس نہیں کرونگا ، وزیر اعظم عمران خان

بدھ 18 ستمبر 2019 00:14

کشمیریوں کا سفیر ہوں مایوس نہیں کرونگا ، وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کا سفیر ہوں مایوس نہیں کرونگا ۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور سعودی عرب پر مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

کابینہ میں اس بات پر اظہار کیا گیاکہ وزیراعظم نیویارک جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں کا سفیر ہوں مایوس نہیں کروں گا۔اجلاس میں وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے شیڈول ملاقاتوں پر بھی بات چیت کی گئی ،وزیراعظم عالمی رہنماؤں کو ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں