شہباز شریف کی مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب بنانے میں تعاون کی یقین دہانی

شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 ستمبر 2019 10:56

شہباز شریف کی مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کا دورہ امریکا کامیاب بنانے میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور یون این سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنا اولین ترجیح ہو گا۔وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارت پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے مابین اختلافات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔ مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یواین اور اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کاواشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنایا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا تھا۔

،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی 22 ستمبر کو امریکا میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکا میں بھارتیوں سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔ نریندر مودی کے اس جلسے کا انعقاد بھی اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں