نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 ستمبر 2019 17:06

نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 ستمبر 2019ء) نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔خورشید شاہ کو نیب سکھر اور نیب راولپنڈی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے۔خورشید شاہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیات میں ان پر لگے الزام صحیح ثابت ہوئے، اب مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔خورشید شاہ کو آج نیب کورٹ میں طلب بھی کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کو متعدد بار نیب نے طلب کیا۔خورشید شاہ کا راہداری ریمانڈ حاصل کر کےنیب سکھر منتقل کیا جائے گا۔خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کے لیے ایمنٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔خورشید شاہ کی جائیدادوں،فرنٹ مین کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔خورشد شاہ نے ہوٹل، پٹرول پمپس، بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی اداروں کےناموں پر بنائے۔

خورشید شاہ نے لڈو مل کے نام پر 11 جائیدایں بنا رکھی ہیں۔خورشید شاہ نے آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدایں بنائیں۔ خورشید شاہ نے اعجاز کے نام سے سکھر اور روہڑی میں دو دو جائیدایں بنائیں۔خورشید شاہ کی بے نامی جائیداوں میں عمر جان کا اہم کردار رہا۔واضح رہے خورشد شاہ کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔جب کہ دوسری جانب خورشید کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں