پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا ‘شاہ محمود قریشی

ٓڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں سودے بازی نہ ممکن ہے ،کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں،مقبوضہ وادی میں رہنے والے اذیت کا شکا ر ہیں،مسئلہ صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کی نم آنکھوں کا احساس ہے، وزیر خارجہ ?چین کے ذریعے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی،کہیں بھی بھارتی موقف تسلیم نہیں کیا گیا ،کشمیر ی بھائیوں کے جذبات مجروع نہیں کریں گی:شاہ محمود قریشی ،تقریب سے خطاب

بدھ 18 ستمبر 2019 21:26

پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا ‘شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا منہ موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان کشمیر سے کبھی منہ نہیں موڑے گا اور ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرقوم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے، اس مسئلے پر قومی یکجہتی بہت ضروری ہے، کشمیریوں کے خاندان کٹے ہوئے ہیں، یہ بات درست ہے لیکن یہ مسئلہ صرف زمین کے ٹکڑے کا نہیں ہے، بطور وزیرخارجہ پاکستان کہتا ہوں کہ کشمیرکے پیچھے کھڑے ہیں، دنیا منہ موڑسکتی ہے لیکن پاکستان کشمیرسے کبھی منہ نہیں موڑے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے جذبات کا احساس ہے، ان کی آنکھیں نم تھیں ان کا درد سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 ستمبرکووزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرکا مقدمہ پیش کرنے جا رہے ہیں، 54 سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا ہے، فرانس نے بھی معاملہ پر بات کی اور روس نے بھی اپنے رویے میں لچک دکھائی ہے جب کہ چین کے ذریعے ہم نے سلامتی کونسل تک رسائی حاصل کی۔

انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر سے متعلق بیان ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انسانی کا حقوق کا سب سے بڑا فورم یواین ہیومن رائٹس کا ہے جہاں 50 سے زائد ممالک نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی، جنیوا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کے 28 ممالک نے مسئلہ کشمیرپرخود کوپاکستان کیساتھ جوڑدیا، جنیوا میں بھی تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی جبکہ بھارتی موقف کو مسترد کردیا، اوآئی سی کی نوعیت میں کچھ تبدیلی ہے اوررکن ممالک میں اختلاف ہے، لیکن اس کے باوجود اوآئی سی کا متفقہ اعلامیہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے کرفیو ہٹایا جائے، ڈنکے کی چوٹ پرکہتا ہوں کشمیرپرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی تاہم ایک جنبش میں ہدف حاصل نہیں کرسکتے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ کشمیر میں 45دن سے کرفیو نا فذ ہے مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے اذیت کا شکا ر ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے وزیر اعظم عمران خان اقوام متحٖدہ میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کر یں گے وزیر اعظم کشمیر یو ں کے جذبات مجروع نہیں کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں