پاکستانی نجی کمپنی اور امریکی کمپنی ایگزون میں ایل این جی درآمد کا معاہدہ

طےایگزون موبائل 20سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کر یگا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان کی نجی کمپنی اور امریکی کمپنی ایگزون میں ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایگزون موبائل 20سال بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقد ہوئی ۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ملک میں گیس سستی ہو جائے گی اور روزگار بڑھے گا۔ پرائیوٹ گیس سپلائی سے سی این جی سیکٹر بحال ہو جائے گا۔ معاہدے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلا ایل این جی کارگو اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں