شراب نوشی کا الزام لگانے پر عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ کروانے کا کہہ دیا

’میں کسی بھی لیبارٹری نے ٹیسٹ کروانے کیلیے تیار ہوں، نعیم الحق صاحب کیا آپ میرے ساتھ ٹیسٹ کروائیں گے؟‘: سینئیر صحافی کا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کو چیلنج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ ستمبر 22:42

شراب نوشی کا الزام لگانے پر عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 ستمبر2019ء) شراب نوشی کا الزام لگانے پر عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ کروانے کا کہہ دیا ہے۔ سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق کو اپنے ٹویٹر پیغام میں چیلنج کیا ہے کہ ’’میں کسی بھی لیبارٹری نے ٹیسٹ کروانے کیلیے تیار ہوں، نعیم الحق صاحب کیا آپ میرے ساتھ ٹیسٹ کروائیں گے؟‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ نعیم الحق پر وہ کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا، چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تویہ کام نہ کرو، یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کے چوتھےفلور پر کمروں کے اندر جو ہو رہا ہے وہ میں بیان ہی نہیں کر سکتا، نعیم الحق کے اوپر والے اور نیچے والے کمرے میں کون نام بدل کر رہائش پذیر ہے۔

(جاری ہے)

یہ اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہوتا ہے؟انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان کچھ ڈلیور کریں گے لیکن جتنا مایوس انہوں نے کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔آپ کسی گاؤں کا سروے کرلیں ،اور دیکھ لیں لوگ پچھلے سال کیسے زندگی بسر کررہے تھے اور آج کیسے زندگی بسر کررہے ہیں۔جب یہ آئے تھے پاکستان کے کتنے قرضے تھے؟ یہ ہمیشہ طعنہ دیتے تھے کہ پیپلزپارٹی نے کتنا قرضہ لیا؟ ن لیگ نے کتنا قرضہ لیا؟ لیکن انہوں نے تو70سالوں کا قرضہ ایک سال میں لے لیا ہے۔

اس پر نعیم الحق نے بڑے سخت الفاظ میں ردِعمل دیا اور کہا تھا کہ یہ بیروزگار شرابی عارف حمید بھٹی ہر شام شراب کی بوتلیں خالی کرکے بکواس کرتا ہے۔ اس نے اب تک جو بھی کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور بکواس ہے، ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ اسے شراب نوشی اور جھوٹ سے چھٹکارا ملے۔ اب عارف حمید بھٹی نے نعیم الحق کو طبی معائنہ کروانے کا چیلنج دے دیا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments