] ابرار احمد مرزا کو ڈی جی حج تعینات کر دیا گیا

b تعیناتی کا اطلاق تین سال کے لئی30 ستمبر سے ہو گا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) ابرار احمد مرزا کو ڈی جی حج تعینات کر دیا گیا‘ تعیناتی کا اطلاق تین سال کے لئی30 ستمبر سے ہو گا‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے افسر ابرار احمد مرزا کو ڈائریکٹر جنرل حج تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ابرار احمد کو تین سال کے لئے ڈی جی حج تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا اطلاق 30 ستمبر 2019 سے ہوگا‘ گریڈ 20 کے ابرار احمد وزارت خزانہ میںجوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ابرار احمد مرزا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں