احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا
پیپلز پارٹی کے راہنما پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے
میاں محمد ندیم جمعرات 19 ستمبر 2019 13:20
(جاری ہے)
اس موقف پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خورشید شاہ کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ خورشید شاہ کو 2 دن میں سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے. قومی احتساب بیورو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زیادہ اثاثوں کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے‘خورشید شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی آمدن سے زیادہ اثاثے بنائے ہیں جن میں پیٹرول پمپ، مختلف ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں بنگلوں کی تعمیر اور ہوٹلوں کے علاوہ بے نامی کاروبار کے الزامات شامل ہیں.نیب حکام نے خورشید شاہ کو گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے گرفتار کیا تھا‘خورشید شاہ زمانہ طالب علمی سے پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ہیں‘ 1970 میں وہ اسلامیہ سائنس کالج میں سٹوڈنٹ یونین کے صدر بن گئے جس کے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر منتخب ہوئے لیکن کچھ ہی عرصے بعد واپڈا میں میٹر ریڈر کی ملازمت اختیار کرلی. بعدازں انہوں نے ملازمت سے مستعفی ہوکر سیاست میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا . 1988 کے انتخابات میں وہ پہلی بار سکھر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور سندھ حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے قلمدان سنبھالے. 1990 کے انتخابات میں وہ سکھر سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے جس کے بعد سے وہ 2018 کے انتخابات تک سات مرتبہ مسلسل کامیابی حاصل کرتے رہے ہیں. 2002 کے انتخابات میں وہ صوبائی اسمبلی سے بھی امیدوار تھے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے امیدواروں میں بھی ان کا شمار کیا جاتا تھا لیکن ان کا نامزدگی فارم رد ہوگیا جس کے بعد انھیں قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا اور بینظیر بھٹو خود ساختہ جلاوطنی کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے فرائض انجام دیے‘ 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں وہ اوورسیز پاکستانی اور مذہبی امور کے وزیر رہے. سکھر کی پارٹی سیاست میں اسلام شیخ کی آمد نے ا نہیں شہری سیاست سے سکھر کی دیہی سیاست تک محدود کر دیا‘ اسلام الدین شیخ آصف علی زرداری کے قریب رہے ہیں اور ٹکٹوں کی تقسیم پر دونوں کے درمیان بیان بازی ہوتی رہی ہے، لیکن اس کے باوجود خورشید شاہ کے داماد اویس شاہ اور بیٹے فرخ شاہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری