کہیں نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں کچھ ایسا تو نہیں کیا جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو گئے ہوں

نواز شریف پاکستان کو لبرل اور پروگرسیو ریاست بنانا چاہتے تھے،اہل خانہ کی جانب سے روکا گیا مگر وہ نہ رُکے،لبرل طبقہ خوش ہو گیا لیکن نواز شریف کو متنازع اور کمزور کیسوں کے زریعے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا۔انصار عباسی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 ستمبر 2019 15:10

کہیں نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں کچھ ایسا تو نہیں کیا جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو گئے ہوں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) معروف صحافی و کالم نگار انصار عباسی کا اپنے ایک کالم "لبرلز کی خوشنودی کے لیے عمران،نواز ایک ہو گئے" میں کہنا ہے کہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔خیبرپختونخوا حکومت نے سکولوں اور کالجوں میں طالبات کے لیے پردہ کرنے کے احکامات دیسی لبرلز اور میڈیا کے ایک مخصوص طبقہ کی مہم کے بعد ڈر کر واپس لے لیے۔

چند سال قبل یہی کچھ پنجاب میں ہوا تھا جہاں ہائیر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر نے اسلامی لباس پہننے کے رواج کو فروغ دینے کے لیے طالبات کو حاضری میں کچھ رعایت دینے کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس پر میڈیا میں موجود لبرلز طبقے نے آسمان سر پر اُٹھا لیا۔اس وقت شہباز شریف کی پنجاب حکومت نے ڈر کر فوری معافیاں مانگنی شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ ماضی میں اپنے آپکو اسلامی نظریات سے جوڑتی ہے اور اس کے سربراہ نواز شریف یہ وعدہ کرتے رہے کہ اگر وہ تیسری بار وزیراعظم بنے تو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔

لیکن 2013ء کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نواز شریف نے تاریخی یوٹرن لیتے ہوئے بار بار پاکستان کو لبرل اور پروگرسیو ریاست بنانے کی باتیں شروع کیں۔کچھ ایسے متنازع اقدامات کیے جن کا مقصد لبرل اور سیکولر طبقہ کو خوش کرنا تھا لیکن اس اقدامات سے اسلام پسندوں کو بہت تکلیف ہوئی۔اس وقت کلثوم نواز مرحومہ،اسحاق ڈار، حسن نواز،حسی بواز اور کیپٹین (ر) صفدر و د یگر نے نواز شریف کو کچھ ایسے اقدامات سے روکنے کی کوشش کی مگر میاں صاحب نے اپنا فیصلہ تبدیل نہ کیا۔

جس سے لبرل اور سیکور طبقہ خوش ہو گیا لیکن میاں صاحب کی حکومت کے برے دن شروع ہو گئے۔نواز شریف کو متنازع اور کمزور کیسوں کے زریعے سے نہ صرف وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا بلکہ جیل بھیج دیا گیا۔جب میاں صاحب وزارت عظمیٰ سے باہر یوئے تو ایک ملاقات میں انہوں کہا تھا کہ ان کو یہ ضرور سوچنا چاہئیے کہ اپنی حکومت کے دوران انہوں نے کچھ ایسا تو نہیں کیا جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو گئے ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں