رجسٹرار آفس نیب اور نواز شریف کے وکلا کو جج ارشد ملک کے حلف نامے کی مصدقہ نقل دے، ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 17:43

رجسٹرار آفس نیب اور نواز شریف کے وکلا کو جج ارشد ملک کے حلف نامے کی مصدقہ نقل دے، ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس اپیل نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا عبوری حکمنامہ جاری کردیا عبوری فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرکزی اپیل گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری عبوری حکمنامہ جاری کردیا۔

عبوری حکمنامہ دوصفحات پر مشتمل ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے کے مطابق نواز شریف کے وکیل نے جج کے حلف نامے کی کاپی نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا۔ رجسٹرار آفس نیب اور نواز شریف کے وکلا کو جج ارشد ملک کے حلف نامے کی مصدقہ نقل دے۔کیس کے پیپر بکس کی تیاری ہو چکی مزید کسی دستاویز کی تصحیح عدالتی حکم سے ہو گی۔ کیس مزید سماعت کے لیے 7 اکتوبر کو مقرر کیا جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں