زر داری نے خورشید کو گلے لگا لیا

جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے، خورشید شاہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:15

زر داری نے خورشید کو گلے لگا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں گلے لگا لیا اور خورشید شاہ نے کہاہے کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان احتساب عدالت نمبر دو میںجمعرات کو ملاقات ہوئی جس میں آصفہ بھٹو، فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے خورشید شاہ کو دیکھ کر انہیں گلے لگایا، ان کا استقبال کیا اور مکالمہ کیا کہ ’’کھہڑو حال آہے ،جس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ مولا جو کرم آہے۔اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تمام تر صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کیا۔آصف زرداری نے خورشید شاہ سے استفسار کیا کہ نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہوا ہی جس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا۔سابق صدر زرداری نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں، جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی تو راہداری ریمانڈ لیا ہے۔اس موقع پر سابق صدر نے خورشید شاہ سے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں