نیب جیل میں خورشید شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

خورشید شاہ پولی کلینک ہسپتال منتقل، خورشید شاہ کا بلڈ پریشراور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے اور معدے کی تکلیف بھی ہے۔ ذرائع نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

نیب جیل میں خورشید شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خورشید شاہ کا بلڈ پریشراور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے اور معدے کی تکلیف بھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب میں گرفتار زیرتفتیش سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا بلڈ پریشراور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے اورخورشید شاہ کو معدے کی تکلیف بھی ہے۔

نیب حکام نے خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے نیب نے سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثوں اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں گلے لگا لیا اور خورشید شاہ نے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان احتساب عدالت نمبر دو میں آج ملاقات ہوئی جس میں آصفہ بھٹو، فریال تالپور سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

آصف زرداری نے خورشید شاہ کو دیکھ کر انہیں گلے لگایا، ان کا استقبال کیا اور مکالمہ کیا کہ ’’کھہڑو حال آہے ،جس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ مولا جو کرم آہے۔اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تمام تر صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کیا۔آصف زرداری نے خورشید شاہ سے استفسار کیا کہ نیب نے آپ کو کہاں رکھا ہوا ہی جس کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جہاں آپ کو رکھا ہوا تھا۔ سابق صدر زرداری نے خورشید شاہ سے پوچھا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں، جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی تو راہداری ریمانڈ لیا ہے۔ اس موقع پر سابق صدر نے خورشید شاہ سے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں