پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے سفیر ژائو جنگ کی ملاقات

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے سفیر ژائو جنگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین بحری دفاعی تعاون سی پیک کے میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امیر البحر نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ چین کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران پاک چین بحری دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں