خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے،نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،نیر بخاری

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے،نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،نیب حکومتی ارکان کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہی ہے۔ نیر بخاری نے خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خورشید شاہ کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے، خورشید شاہ کے خلاف تاحال ایک تحقیقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہاکہ نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیب حکومتی ارکان کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کر رہی۔نیر بخاری نے کہاکہ خورشید شاہ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان کو انکوائری کے مرحلے پر ئی گرفتار کیا جاتا ہے،نیب کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ نیب سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہی ہے، نیب کی جانب سے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ نیب ان کے ماتحت نہیں لیکن تمام کام ان کی ہدایات پر ہی ہوتے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ وزرائ اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاریوں سے قبل ہی انکی کی گرفتاریوں کا دعوی کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں