ایکسن موبل کی پاکستان کے ساتھ ایل این جی ڈیل ،حکومت نے 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی خریدی ہے ، اعلامیہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پٹرولیم ڈویژن نے ایکسن موبل کی پاکستان کے ساتھ ایل این جی ڈیل کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے معاہدے کے مطابق حکومت نے 600 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی خریدی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ تیسرے فریق تک واضح طور پر رسائی کی اجازت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق قانونی طور پر ٹرمینل پابند نہیں ہے کہ وہ حکومت کو زیادہ ایل این جی کیپسٹی دے اور رضامندی پر بھی مفت ایل این جی نہیں ملے گی۔

اعلامیہ کیمطابق گیس اسٹورج اور ریسیسیفیکیشن میں حکومت کو ترجیح حاصل ہوگی ۔اعلامیہ کے مطابق اگر حکومت اپنی پوری صلاحیت استعمال نہیں کررہی ہے تو ، کسی بھی تیسرے فریق کا استعمال ،حکومت کو ادائیگی کی ذمہ داریوں سے بچائے گا ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ یہ معاہدہ آخری حکومت کے دوران ہوا تھا نیز ٹرمینلز پر نیب کی کاروائیوں کے پیشِ نظر موجودہ حکومت ٹرمینل کیساتھ زیادہ ایل این جی کیپسٹی کا معاہدہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں