آئی ایم وفد کی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر سے ملاقات

وفد کا معاشی استحکام کے لئے حکومتی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کا وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ملاقات، وفد نے معاشی استحکام کے لئے اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اقتصادی امور نے وفد و معاشی استحکام کیلئے کئی جانے ولای اصلاحات سے آگاہ کیا، جس پر وفد نے اپنی اطمینان کا اظہار کیا، حماد اظہر نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے پہلے اقتصادی جائزے کیلئے بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیںِ شرح مبادلہ پالیسی کے بھی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، مانیٹری پالیسی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوئی، جبکہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل مین ہے، امید ہے اس میں مزید بہتری آئے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں