پاکستان کے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبرمیں آئیگا

پاکستان کی شرح مبادلہ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، پاکستان کااقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل میں ہے۔ آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان کے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر میں آئے گا،سربراہ آئی ایم اف مشن نے کہا کہ شرح مبادلہ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کااقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحاتی پروگرام ابتدائی مراحل میں ہے۔ اصلاحاتی پروگرام میں کچھ شعبوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ شرح مبادلہ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن پر مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مانیٹری پالیسی افراط زر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

ب*پاکستان کے پہلے اقتصادی جائزے کیلئے مشن اکتوبر میں آئے گا۔ مزید برآں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مالی اور بیرونی شعبے کی نمو اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ا?ئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کی آمدنی میں اضافے کو بھی متاثر کن قرار دیا گیا ہے۔

وز یرمملکت برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو مضبو ط بنا نے کیلئے زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس دینا ہو گا،عوام جتنا زیادہ ٹیکس دینگے ملک اتنا زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مظبوطی اور خوشحالی کیلئے ٹیکس کا یہ پیسہ عو ام پر ہی خرچ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں 30فیصد زیا دہ ٹیکس جمع ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں