حماد اظہر سے امریکی سفیر کی ملاقات،پاک امریکہ اقتصادی تعلقات بڑھانے تبادلہ خیال

اچھی گورننس‘ غربت کا خاتمہ‘ انسانی وسائل‘ ماحولیات کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں،وفاقی وزیر اقتصادی امور کی گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے امریکی سفیر پال جونز اور ان کی ٹیم کی ملاقات‘ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کے طریقوںپر بات ہوئی ‘ وفاقی وزیر نے امریکی وفد کو ادارہ جاتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر اور ان کی ٹیم سے ملاقات مثبت رہی۔

(جاری ہے)

ہم نے ملاقات میں گرانٹس کے موثر استعمال کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ یو ایس ایڈ کی طرف سے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وفد سے فاٹا میں اقتصادی ترقی‘ توانائی‘ سماجی شعبے اور قانون کی رٹ مضبوط کرنے کے منصوبوں پر بات ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں اچھی گورننس‘ غربت کا خاتمہ‘ انسانی وسائل‘ ماحولیات کی ترقی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں