فردوس عاشق اعوان کی شیخ امجد رشید کو فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباددی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پر عزم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شیخ امجد رشید کو فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباددی ۔ ایک بیان میں معاون خصوصی نے مومنہ درید کو وائس چیئرپرسن اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پر عزم ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ عہدیداران کا انتخاب ان پر فلمی صنعت سے وابستہ افراد کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ امید کرتی ہوں نو منتخب عہدیداران پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومت فلمی صنعت کی بحالی کے لیے انہیں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں