معشیت میں بہتری آ رہی ہے ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ ستمبر 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے ہمارے ملک کو کرپٹ سیاست دانوں نے جس طرح سے لوٹا اس وجہ سے ہمارے ملک کی معشیت تباہ حالی کا شکار ہوئی ہے ۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا معشیت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا خورشید شاہ صاحب پر ابھی الزام ہے وہ ابھی مجرم نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کے شریف خاندان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ نون میں دو گروپ بننے جا رہے ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کے اس کو لیڈ کون کرے گا، ان کا کہنا تھا ان کے مطابق اکتوبر سے اگلے سال جنوری کے درمیان اس کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلدایم ایل ون نالہ لائی پروجیکٹ کا چین کی مدد سے افتتاح بھی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فصل الرحمان نے جو تاریخ دی ہے وہ اس کے بعد ایک اور تاریخ بھی دیں گے، فصل الرحمان ناموس رسالت کے نام پر لانگ مارچ کے لئے چندہ اکٹھا کر رہے ہیں، مذہبی کارڈ ان کو نقصان پہچائے گا۔

کشمیر کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا مودی بہت بڑا دہشت گرد ہے اور وہ یہ کام کر کے پھنس گیا ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس مسئلے کو اچھی طرح پوری دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اغطم عمران خان کشمیر کا مسئلہ عالمی دنیا میں بہت بہادری اور دانش مندی سے اجاگر کر رہے ہیں۔ لال چوک اور لال حویلی کا رشتہ خون کا ہے۔ انہوں نے کہا کے ریلوے کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہوں ، بہت جلد ریلوے کا خسارہ کم ہو جائے گا، ریلوے کی قبضہ شدہ زمین کافی حد تک واگزار کروا لی ہے باقی پر کام ہو رہا ہے، وہ بھی بہت جلد خالی کروا لی جائے گی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments