عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو

عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا امن کےعالمی دن پر پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:33

عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے،  عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ہے۔

پاکستانی قوم دنیا میں امن کی علمبردارہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو امن دینے کے لیے ہمیں اسکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا۔ اپنے بچوں کو صبر اور دوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملکی سطح پرجمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کویقینی بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری اورڈائیلاگ پرانحصارکو بڑھانا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری امن کے خواب کوحقیقت بنانے کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی31ویں سالگرہ آج 21 ستمبر بروز ہفتہ کومنائی جائے گی۔ پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔

اس سلسلہ میں ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جس میں کیک کاٹے جائیں گے ۔ اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری و انسانی حقوق کے لیئے بلاخوف و خطر جدوجہد کرتی رہے گی۔ جمعہ کو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے آمر ضیاء کے خلاف جدوجہد کرنے کی پاداش میں آمریتی قوتوں کے ہاتھوں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں