انسانی بنیادوں پر کوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، شیریں مزاری

ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں،مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، وفاقی وزیر کا ٹوئٹر پر بیان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

انسانی بنیادوں پر کوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، شیریں مزاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھرمیں امن کا دن منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اورخواتین پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں