پاکستان واحد ملک ہے جو چین کا مضبوط او قابل اعتماد دوست ہے، سفیر

چین پاکستان کی مدد سے سلامتی کونسل کا رکن بنا۔ دونوں ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو مٖضبوط بنانا ہوگا،سی پیک تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:24

پاکستان واحد ملک ہے جو چین کا مضبوط او قابل اعتماد دوست ہے، سفیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو چین کا مضبوط اور قابل اعتماد دوست ہے۔ چین پاکستان کی مدد سے سلامتی کونسل کا رکن بنا۔ دونوں ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو مٖضبوط بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چنی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی وطن ، کشمیر اور چین سے محبت مثالی ہے۔

پاکستان واحد ملک ہے جو چین کا مضبوط اور قابل اعتماد دوست ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی مدد سے چین سلامتی کونسل کا رکن بنا ۔ چین اور پاکستان علاقائی اور عالمی تعلقات پر اکٹھے کھڑے ہیں۔ چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو مضبوط بنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں