اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیٹے کو اہلیہ کے سامنے دن دیہاڑے کار تلے کچل دیا گیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملوث ملزم کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 16:54

اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیٹے کو اہلیہ کے سامنے دن دیہاڑے کار تلے کچل دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22ستمبر2019ء) اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے میں ریٹائرڈ فوجی افسر کے بیٹے کو اہلیہ کے سامنے دن دیہاڑے کار تلے کچل دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملوث ملزم کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی گاڑی میں غلط طریقے سے سڑک کے دوسری جانب جاتا ہے جس کی وجہ سے صحیح راستے سے آتی ہوئی گاڑی بامشکل حادثے سے بچتی ہے۔

اس گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ایک شخص اترتا ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کا بیٹا ہے۔ فوجی افسر کا بیٹا جب غلط طرف سے آنے والے شخص کی گاڑی کی طرف گیا تو چند لمحوں بعد اسے اپنی گاڑی کی طرف آتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اسی اثنا میں پہلی گاڑی ریورس آتنی ہے اور اسے کچل دیتی ہے۔

 
 گاڑی کا ڈرائیور اس شخص کو گاڑی کے نیچے کچل کر گاڑی سمیت فرار ہو جاتا ہے اور کچلے جانے والے شخص کی اہلیہ گاڑی سے اتر کر پریشانی کے عالم میں اس کے پاس آتی ہے اور آواز دیتی اور ہلا کر دیکھتی لیکن وہ شخص بے سدھ پڑا ہوتا اور اور وہ مدد کے لیے کسی کو فون کرتی ہے تبھی لوگ وہاں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور اس شخص کو ہسپتال لے کر جاتے ہیں۔

ابھی تک اسے کچلنے والے ملزم کا پتا نہیں لگایا جا سکا تاہم اس کی تلاش جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام مطالبہ کر رہی ہے کہ جان بوجھ کر ایک شہری کو گاڑی کے نیچے کچلنے والے مجرم کو پکڑا جائے اور اسے سزا دی جائے۔ اس سے قبل اکثر کہا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین یا طاقتور لوگوں کی جانب سے یا انکے رشتہ داروں کی جانب سے دوسروں کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظالم کا کوئی معیار یا پیمانہ نہیں کوئی بھی شخص ظالم ہو سکتا ہے چاہے وہ طاقتور ہو یا کمزور، جسے جہاں موقع ملتا ہے وہ ظلم کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں