نیب کا زیرالتوا ریفرنسزکی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ

نیب کے ایک ہزار210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرالتواء ہیں، نیب نے22 ماہ میں600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے،اور 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 20:16

نیب کا زیرالتوا ریفرنسزکی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) نیب نے زیرالتوا ریفرنسزکی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب کے ایک ہزار210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرالتواء ہیں، نیب نے22 ماہ میں600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے، اور 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ میگا کرپشن کیسزجلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب فیس نہیں بلکہ کیس دیکھنےکی پالیسی پرقانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضاربہ اورمشارکہ اسکینڈل میں ملوث43 ملزمان کو پکڑا گیا۔ نیب عدالتوں سے بدعنوان عناصرکو سزا دلوانے کی شرح70 فیصد ہے۔ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو اربوں روپے واپس دلوائے۔

(جاری ہے)

گیلپ اور گیلانی سروے نیب پرعوام کے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

نیب کی کارکردگی پر سروے میں 59 فیصد عوام نے نیب پراعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیےتمام ڈی جیزکوہدایات کی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بد عنوانی کے ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کریں گے تاکہ عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کرکے متاثرین کو بروقت واپس کی جاسکے۔

نیب کے ایک ہزار210 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیرالتواء ہیں، نیب نے22 ماہ میں600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اب تک71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام ڈائریکٹر جنرلز نیب کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں