کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان ٹرمپ ملاقات میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے، بتایا جائے گا کہ کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں ، مودی آپ کو درست صورتحال نہیں بتا رہے۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 23:36

کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے، وزیراعظم عمران خان ٹرمپ ملاقات میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے، بتایا جائے گا کہ کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں ، مودی آپ کو درست صورتحال نہیں بتا رہے۔انہوں نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے آئے ہیں، وزیراعظم بھرپور انداز میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے۔

وزیراعظم سے ہیومن رائٹس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلندکرنے پر لنزے گراہم اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایشو اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو ہسپتالوں تک بھی رسائی حاصل نہیں۔

کشمیر میں جو اموات ہورہی ہیں ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی سے پوچھیں گے کہ ان کو وہاں آپریٹ کیا جا رہا ہے؟ ہم ملکر شہریوں کو میڈیسن اور دوسری سہولیات کیسے فراہم کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آج کشمیری رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔ ہم ان سے بھی وہاں کی صورتحال کے حوالے سے رہنمائی چاہیں گے، ہم سے وہ توقعات رکھتے ہیں ،وہ بھی رہنمائی چاہیں گے، ان کو بتائیں گے وزیراعظم کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ ایک لانگ ہول ہے،کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے۔ہم سب کو ملکر جستجو کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹرمپ ملاقات میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے، بتایا جائے گا کہ کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں ، مودی آپ کو درست صورتحال نہیں بتا رہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے آخری لمحے میں بات چیت یکطرفہ ختم کرنے پراظہارافسوس کیا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی گئی۔

کومی نائیڈو نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں بھارتی رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اُجاگرکرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردارکو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈونے یقیین دہانی کروائی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلند کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوعوام تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں