وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا

سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی، وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں بھی فائنل کر لی گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 10:20

وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ کر لیا جس کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت پر راضی کر لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک،شفقت محمود،اعظم سواتی،فواد چوہدری ،زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

فیصل آباد سے فرخ حبیب ،عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا قومی امکان ہے۔سینیٹر احمد خان،سینیٹر انوار الحق کے نام بھی زیر غور ہیں،کوئٹہ سے ایک وزارت کے لیے دو سینیٹر اور ایم این اے سردار اسرار ترین کا نام شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےد ورہ امریکا کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی۔

فواد چوہدری کو چیف سپوکس مین بنانے کی بھی تجویز تھی لیکن اس پر کام نہیں ہو سکا۔ق لیگ کو مزید ایک وزارت دی جائے گی۔اسد عمر کو پٹرولیم کی وزارت دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تھی۔وزیرخزنہ اسد عمر نے اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا اور آئندہ بغیر کسی وزارت کے پارٹی کی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا تھا،جس کے بعداسد عمر کے پارٹی کو خیر آباد کہنے سے متعلق خبریں کردش کرتی رہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کے بعد سیاست کو بھی خیرباد کہنے کیلئے قریبی دوستوں سے مشاورت شروع کردی ۔بتایا گیا تھا کہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔سابق وزیرخزانہ اسد عمرنے قریبی دوستوں کو کہا کہ چاہتا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دوں، میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت کراچی میں گزاروں گا۔ لیکن اسد عمر کے دوستوں نے انہیں اسمبلی کی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ایسی تمام خبروں کو اسد عمر نے پہلے بھی من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں