دیوانی مقدمات میں پولیس کی مداخلت نہیں ہوگی، تمام فیصلے سول عدالتوں میں ہوں گے

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو ہدایت

پیر 23 ستمبر 2019 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے دیوانی مقدمات کے حوالے سے نیا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دیوانی مقدمات میں پولیس کی مداخلت نہیں ہوگی، تمام فیصلے سول عدالتوں میں ہوںگے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی طرف سے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو لکھے گئے خط میں عدالت کے احکامات کے بغیر پولیس کی مداخلت کی ممانعت کی گئی ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے حکام کی بلامجاز مداخلت پر بھی معاملات سول عدالت کے ذریعے پراسس کئے جائیں۔ انہوں نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں