مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور سیاسی لیڈر شپ متحد ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 13:47

مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور سیاسی لیڈر شپ متحد ہے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور سیاسی لیڈر شپ متحد ہے اور کشمیریوں کے پیچھے کھڑی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارجیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو آزادی دلانے میں اپنا کردار اداکرے۔ یہ بات انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کو اجاگر کیا ہے اور اس معاملے میں سیاست نہیں کی ہے بلکہ کشمیر کیلئے حکومت سے بات چیت کی ہے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ جمہوریت کا یہی حسن ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا مختلف ایشوز پر اتفاق اور اختلاف ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھی تحریک انصاف کی حکومت کو قومی مفاد کے معاملات میں حمایت کرتے ہیں لیکن جہاں سمجھتے ہیں کہ حکومت غلط کررہی ہے ، اس پر تنیقید بھی ہمارا جمہوری استحقاق ہے ، جس کو استعمال کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں