سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں میں ایران نہیں بلکہ اسرائیل ملوث ہے

اسرائیل کے ان حملوں میں ملوث ہونے کو وقت ثابت کرے گا ۔ ائیرمارشل (ر) شاہد لطیف نے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 ستمبر 2019 14:49

سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں میں ایران نہیں بلکہ اسرائیل ملوث ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) : صحافی عمران وسیم سے بات کرتے ہوئے ائیرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر جو حملے ہوئے ہیں ، اس حوالے سے ابھی تک کیوں معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حملے کس نے کیے ہیں؟ آ جا کر سب کی نظریں ایران پر آ جاتی ہیں۔ بھلا ایران ایسا کیوں کرے گا ؟ کیا ایران کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ سب کچھ پکڑا جائے گا ؟ اور ایران سعودی عرب کے ساتھ ایسا کیونکر کرے گا جبکہ پہلے ہی اُس پر امریکہ کی جانب سے اتنی زیادہ پابندیاں عائد ہیں۔

ایران جو بھی ایٹمی طاقت حاصل کرنا چاہتا تھا امریکہ کی جانب سے اُسے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو خبر ہے وہ یہ ہے کہ ان حملوں میں تو اسرائیل شامل ہے۔ اس خبر کو وقت ثابت کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جے ایس ایف 35 جو ففتھ جنریشن جہاز ہے، جو اسرائیل ہی کو امریکہ نے دیا تھا، وہ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ بہت مہنگا جہاز ہے جسے صحیح طرح سے تاحال فروخت بھی نہیں کیا گیا۔

ایک جگہ پر تُرکی کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب امریکہ اس سے پیچھے ہٹ گیا ، وہ تُرکی کو یہ جہاز نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاملات کچھ اور ہیں اور کہانی دیکھنے میں کہیں اور جا رہی ہے۔ اگر مشرق وسطٰی کا پورا منظر نامہ دیکھا جائے اور پاکستان کہ طرف توپوں کے مُڑتے ہوئے رُخ دیکھے جائیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے ہی اِن کو دُکھتی ہوئی رگ کی طرح محسوس ہوتا ہے جو ہر وقت اُن کو درد دے رہی ہے۔

یہی وہ مسئلہ ہے جس پر ہم بار بار کہتے ہیں کہ اپنے ملک کو مضبوط کر لو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت مودی کے بارے میں بات کرتے ہیں، کبھی ہمیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہئیے۔ کیا ہم اس ملک کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ مضبوط نہیں ہیں تو آپ پر جارحیت ہو گی۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں