ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ترکی کے اسپیکر کی یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات

پیر 23 ستمبر 2019 18:49

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ترکی کے اسپیکر کی یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور ترکی کے اسپیکر کے مابین یورو ایشین کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی حمایت پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ترکی کے اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان اور ترکی نے تعلیم، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترکی پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، ترکی ہر فورم پر پاکستانی موقف کی حمایت کر رہا ہے۔ دریں اثناء سینیٹ کے وفد نے جاپان کے پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں