پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

پیر 23 ستمبر 2019 19:41

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) قومی ائیر لائن کے حوالے سے آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کیا ہے ،ضائع کیاگیا کھانا5لاکھ 14 ہزار 554 افراد کے لئے کافی تھا۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے 2013 میں ایک کروڑ 91 لاکھ 48 ہزار روپے کا کھانا ضائع کیا،یہ کھانا ایک لاکھ 56 ہزار 564 افراد کا پیٹ بھر سکتا تھا۔

2014 میں 2کروڑ 27 لاکھ 61 ہزار 245 روپے کا کھانا ضائع کیا گیا،2014 میں ضائع ہونیوالا کھانا ایک لاکھ 50 ہزار 265 مسافروں کیلئے پکایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2015 میں تین کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار کا کھانا کسی کے پیٹ میں نہ جاسکا،2015 میں ضائع ہونے والا کھانا دو لاکھ 7 ہزار 365 افراد کا پیٹ بھر سکتا تھا۔پی آئی اے لاہور انتظامیہ نے تین کروڑ 40 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں