وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات

پیر 23 ستمبر 2019 19:54

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دولت مشترکہ اور پاکستان کی ترجیحات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے کامن ویلتھ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، دیرپا معاشی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں