پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، مولانا فضل الرحمان

پیر 23 ستمبر 2019 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ترجمان جمیعت علماء اسلام کے مطابق سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت کا مرکز ہے، ہمارے دل اس کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمران اخلاص اور فراخدلی سے اسلام کی خدمت اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی معاونت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں