پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے ، قریبی اور مثالی تعلقات ہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سعودی حکومت اور برادر عوام کوقومی دن پر دلی مبارکباد

پیر 23 ستمبر 2019 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) سعودی عر ب کے قومی دن پر امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے ، قریبی اور مثالی تعلقات ہیں۔ اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے سعودی حکومت اور برادر عوام کوقومی دن پر دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حجاز مقدس ہماری عقیدتوں کا محور اور روحانیت مرکز ہے۔ ہمارے دل اس کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان گہرے ، قریبی اور مثالی تعلقات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دل اس کی محبت میں دھڑکتے ہیں، اس سے تعلقِ خاطر ہمارے ایمانکاحصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی حکمران جس اخلاص اور فراخ دلی سے اسلام کی خدمت اوردنیا بھر کے مسلمانوں کی معاونت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں