اپوزیشن کے کئی ارکان حکومت کے ساتھ ہیں: وفاقی وزیر کا دعویٰ

ان اراکین کو پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے: فیصل واوڈا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 23:17

اپوزیشن کے کئی ارکان حکومت کے ساتھ ہیں: وفاقی وزیر کا دعویٰ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر2019ء) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے کئی ارکان حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اپوزیشن اراکین کو پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے اس لیے وہ اب حکومت کے ساتھ ہیں۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہ این آر او میں اب عدالت یا حکومت کاجھگڑا نہیں ہے بلکہ اب جھگڑا دوبھائیوں کے درمیان ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ ٹوٹ چکی ہے، ایک بھائی کہہ رہا ہے کہ این آر او دیا جائے اور ایک کہہ رہا ہے کہ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ابھی اس لئے جیل میں رہنا چاہتے ہیں کہ ان کو امید ہے لیکن اگر امید ٹوٹ جائیگی تو جیل میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت صاف ستھری ہے، ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو فنڈنگ کی جارہی ہے لیکن یہ جو مرضی کر کے دیکھ لیں اس سے ہوگا کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور پاکستانی قوم کو بتانا چاہئیے کہ انہوں نے 50 سے زیادہ ممالک کی حمائت کا دعویٰ کیا تھا لیکن اقوام متحدہ کی ہیومن رائیٹس کونسل میں پاکستان صرف 16 ووٹ کیوں نہ حاصل کر پایا؟ حامد میر نے ان سے سوال کیا تھا کہ چند روز پہلے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ 58 مسلم ممالک نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے لیکن پھر پاکستان اقوام متحدہ کی ہیومن رائیٹس کونسل میں کشمیر کے حوالے سے قرارداد کیوں پیش نہ کر سکا جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ تو شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور پاکستانی قوم کو بتانا چاہئیے کہ انہوں نے 50 سے زیادہ ممالک کی حمائت کا دعویٰ کیا تھا لیکن اقوام متحدہ کی ہیومن رائیٹس کونسل میں پاکستان صرف 16 ووٹ کیوں نہ حاصل کر پایا؟ انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ابھی اس لئے جیل میں رہنا چاہتے ہیں کہ ان کو امید ہے لیکن اگر امید ٹوٹ جائیگی تو جیل میں رہنا پسند نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں