محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے: سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:04

محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کی کوئٹہ میں سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام محمود خان اچکزئی تک پہنچایا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقے کے لوگ تنگ ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے جے یو آئی کے ہمراہ ہمارے کارکنان بھی بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بھی آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا،شہبازشریف بھی اگر صحت کی وجہ سے نہ جاسکے تو ویلکم کریں ضرور کریں گے۔ انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف صحت کی وجہ سے نہیں جاسکےتولاہورمیں آزادی مار چ کوویلکم ضرور کرینگے۔ نوازشریف نے کہا ہے جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں کارکن تو ہرحالت میں شریک ہوتا ہے۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں