اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں: جسٹس فائز عیسیٰ

مری اہلیہ اور بچے میرے زیرِکفالت نہیں، مجھے اپنے اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں ہے: قاضی فائز عیسیٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 13:24

اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں: جسٹس فائز عیسیٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) جسٹس فائز عیسیٰ نے اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے سے انکار کر دیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اہلخانہ کی ملکیتی جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مری اہلیہ اور بچے میرے زیرِکفالت نہیں ہیں، مجھے اپنے اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں ہے جیسے میرے اہلخانہ میرے مالی معاملات کے متعلق نہیں جانتے اس لیے انہیں اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان وکلاء نمائندگان کنونشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی مد میں تین سالہ اضافے کے مجوزہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںایسی آئینی ترمیم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں لہٰذا ان کو فی الفور واپس لیا جائے ،ملک بھر میں قید سیاسی اسیران کو ملکی عدالتیں فی الفور انصاف فراہم کریں اور آئین کی عملداری قائم کریں۔

(جاری ہے)

کنونشن کے مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اورپارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 184(3)میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سفارشات کی روشنی میں مناسب ترمیم کرے ۔اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتیوں پر شدید تحفظات ہیں، آرٹیکل 175-Aمیں بھی مناسب ترمیم کر کے اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی یکساں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صرف اور صرف میرٹ پر اتفاق رائے سے اعلیٰ عدالتوں میں تعیناتیاں ہوں۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973ء کے سیکشن 57کے تحت حکومت ملک بھر کی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کو سالانہ بجٹ میں فنڈز ایلیوکیٹ کرے اور یہ فنڈز ہر سال بار ایسوسی ایشن کے اکائونٹس میں چلے جانے چاہیے نہ کہ اس میں متعلقہ وزارت کی مداخلت ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں