مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خود سے بھی مہنگائی کر رکھی ہے: میاں محمود رشید

تھوڑا مشکل وقت ہے حالات راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتے،ملک ہمیں بدترین معاشی صورتحال میں ملا تھا ٹھیک کرنے میں وقت تو لگے گا: وزیرہاﺅسنگ پنجاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 15:57

مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خود سے بھی مہنگائی کر رکھی ہے: میاں محمود رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2019ء) وزیرہاﺅسنگ پنجاب میاں محمود رشید نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ،لیکن دکانداروں نے خود سے بھی مہنگائی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑا مشکل وقت ہے حالات راتوں رات ٹھیک نہیں ہو سکتے،ملک ہمیں بدترین معاشی صورتحال میں ملا تھا ٹھیک کرنے میں وقت تو لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے والے فضل الرحمان کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں ،مولانا کو نازک صورتحال میں کشمیر کاز پر دھرنا دینا چاہئے تھا۔ شہبازشریف آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں گرفتار ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں کشمیر پر پرایسا وقت کبھی نہیں آیا،مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے،مولانا فضل الرحمان دھرنے کی بات کررہے ہیں ،مولانا اور ان کے دھرنے کا سامناکرنے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ وقت توآنے دیں کنٹینراورکھانا بھی فراہم کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

میاں محمود رشید نے مہنگائی کا ذمہ دار دوکانداروں کو قراردیا۔ دوسری جانب تاجروں نے مشیرِتجارت عبدالرزاق داؤد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تاجروں نے کہا ہے کہ بھاری ٹیکسز اور غیر ضروری ڈیوٹیز نے برآمدات کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ معاشی رفتار کو بھی سست کردیا ہے۔ چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر مظہر ناصر کے مطابق ملک میں معاشی بدامنی کا راج ہے۔

سابق صدر فیڈریشن ہاؤس خالد نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ ٹیکس جمع کرنے پر مرکوز ہے، آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملکی 120 تاجر صنعت کار اور ایسوسی ایشن کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے معاشی معاملات پر سوال اٹھادیا ہے۔ اس سے قبل تاجر برادری نے 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں