مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت اپنی اپنی پارٹی کے اجلاسوں میں رہنماؤں کو فون باہر رکھ کر آنا پڑے: ارشاد بھٹی کا انکشاف

یہ سب رہنما جنہیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ہے یہ سب رہنما قوم سےاپیلیں فرما رہے ہیں کہ ہم پراعتبارکرو: سینئیر صحافی کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 16:44

مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت اپنی اپنی پارٹی کے اجلاسوں میں رہنماؤں کو فون باہر رکھ کر آنا پڑے: ارشاد بھٹی کا انکشاف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2019ء) سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت اپنی اپنی پارٹی کے اجلاسوں میں رہنماؤں کو فون باہر رکھ کر آنا پڑے۔ ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام مین کہا ہے کہ ’’مولاناصاحب کی زیرِ صدارت اے پی سی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا، سب رہبروں سےموبائل باہر لے لیے گئے، شہباز شریف کی زیرِ صدارت لیگی رہبروں کا اجلاس ہوا وہاں بھی سب رہبر موبائل باہر رکھ کر آئے۔

یہ سب رہنما جنہیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں ہے یہ سب رہنما قوم سےاپیلیں فرما رہے ہیں کہ ہم پراعتبارکرو‘‘۔ 
 دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے تین رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کریں گے۔ وفد میں انجینئر امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔

وفدمولانا فضل الرحمان سے آج اتوار کو رات 8 بجے پشاور میں ملاقات کریگا ۔ وفد قائد نواز شریف کے خط کی روشنی میں پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرے گا۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں سیاسی صورتحال اورآزادی مارچ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی حمایت پر صدرن لیگ شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو پارٹی قائد نوازشریف کا پیغام بھی پہنچایا کہ نوازشریف نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی ہدایت کی ہے۔ جس پر ن لیگ کے کارکنان آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں