( برطانوی شاہی جوڑ ا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پاکستان پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اتوار اکتوبر 19:16

Uاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑ ا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پاکستان پر آج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق شہزادہ اور شہزادی 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے۔برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم اور اعزازی گارڈ پیش کی جائے گی ۔

شاہی جوڑے کو وفاقی وزرائ ، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کریں گے۔بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ۔

شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کریگا۔ ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے۔برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کریگا۔شہزادہ اور شہزادی، شوکت خانم ہسپتال بھی جائیں گے۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں۔

برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملیں گے۔موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے، ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے ۔برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments