وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اینٹی نارکوٹکس فورس کو 25 کلو گرام منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے پر مبارکباد

پیر 14 اکتوبر 2019 12:56

وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی کی اینٹی نارکوٹکس فورس کو 25 کلو گرام منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر مملکت انسداد و منشیات و سیفران شہریار آفریدی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ٹیم کو تقریبا 25 کلو گرام منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے پر مبارکباد دی ہے، یہ منشیات بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی جسے راستہ میں پکڑ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے پر اے این ایف کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اس کوشش کو ناکام بنایا اور 25 کلو گرام منشیات برآمد کرکے ملک کے وقار اور ساکھ کو محفوظ بنایا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر بیرون ملک قومی ساکھ کو مجروح کرنے کا باعث بنتے ہیں جنہیں قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں