شاہ عبداللطیف بھٹائی امن، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کے صوفی شاعر کے عرس کے موقع پر پیغام

پیر 14 اکتوبر 2019 14:13

شاہ عبداللطیف بھٹائی امن، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی امن، رواداری اور انسانیت کے علمبردار شاعر تھے، موجودہ حالات میں ان کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی امن، رواداری اور انسانیت کا علمبردار شاعر ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں بھٹائی کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتہا پسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے۔ فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائی جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں۔ نئی نسل کو شاہ بھٹائی کی شاعری کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیئے کیونکہ ان کی شاعری ہماری تہذیب اور ثقافت کا عکس ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کی تعلیمات کو فروغ دے کر پاکستان کو ترقی پسند، جمہوری اور مساوات کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں