آئی جی اسلام آباد نے برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

آئی جی اسلام آباد نے برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی طرف سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی اسلام آباد نے مانومنٹ، مارگلہ ہلز، گرلز سکول قائداعظم یونیورسٹی اور روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی پر مامور افسران و اہلکار کو فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ریڈ الرٹ رہنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں