بلین ٹری سونامی منصوبے کی تحقیقات ہونے پر باقی اسکینڈلز بھول جائیں گے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 14:01

بلین ٹری سونامی منصوبے کی تحقیقات ہونے پر باقی اسکینڈلز بھول جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جب بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو لوگ بی آر ٹی کو بھی بھول جائیں گے، تو لوگ اس ملک میں کرپشن کے باقی جن اسکینڈلز کا ذکر ہو رہا ہے اُن سب کو بھی بھول جائیں گے۔

سلیم صافی نے کہا کہ میں کئی سالوں سے کہتا رہا کہ بی آر ٹی بھی فراڈ ہے، لیکن چونکہ اُس وقت تبدیلی لانا مقصود تھا لہٰذا نہ تو ہماری بات کو میڈیا پر پذیرائی مل رہی تھی اور نہ کوئی ہماری بات سُننے کو تیار تھا نہ کوئی یقین کرنے کو تیار تھا۔ میں نے یہ بھی کہا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں جو اصلاحات کی بات کی جا رہی ہے وہ بھی سارا فراڈ اور پراپیگنڈہ ہے۔

(جاری ہے)

اب میں باقائمِ ہوش و حواس یہ دعویٰ کر رہا ہوں جسے وقت بھی ثابت کر دے گا کہ یہ تو اس کمیٹی نے صرف بنوں کا دورہ کیا تھا۔ میں سوچ سمجھ کر یہ دعویٰ کر رہا ہوں کہ جب اس بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات سامنے آئیں گی اور اس میں جو فراڈ اور کرپشن ہوئی ہے اُس کا انکشاف ہو گا تو پھر بی آر ٹی اور اس طرح کے دیگر منصوبے بہت اچھے نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا آغاز کیا تھا۔ لیکن پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں حکومت کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور مجموعی طورپر جنگلات کا رقبہ بڑھانے کے لیے پہلی مرتبہ شروع کی گئی ''بلین ٹری سونامی'' منصوبے کے آڈٹ رپورٹ میں وسیع پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے انکشافات سامنے آئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں