جعلی بنک اکاؤنٹس کیس ، ملزمان عبدالشکور اور عبدالستار قریشی کو 24 اکتوبر تک نیب کے حوالے

سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں شریک 6 ملزمان پلی بارگینگ کیلئے تیارہوگئے ،75 ملین کی پلی بارگیننگ کرنے پر رضامند

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

جعلی بنک اکاؤنٹس کیس ، ملزمان عبدالشکور اور عبدالستار قریشی کو 24 اکتوبر تک نیب کے حوالے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ملزمان عبدالشکور اور عبدالستار قریشی کو 24 اکتوبر تک نیب کے حوالے کر دیا۔ پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔دور ان سماعت سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے ،سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں شریک 6 ملزمان پلی بارگینگ کیلئے تیار ہوگئے ،6 ملزمان کی جانب سے 75 ملین کی پلی بارگیننگ کرنے پر رضامند ہوگئے ۔

ملزمان میں اسلم پرویز، عبدالرشید چنا، ظفر انٹر پرائزز، عزیر تحسین، بلدیو اور عابد آرائیں شامل ہیں نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ نیب کی جانب سے 3 ملزمان عزیر تحسین، بلدیو اور عابد آرائیں کے کال آپ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق شریک ملزم اسلم پرویز میمن پر ٹھیکوں میں 2.5 ملین، عبدالرشید چنا پر 5 ملین کا فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

نیب نے کہاکہ ظفر انٹرپرائزز پر 64.2 ملین بھی ٹھیکوں میں سندھ حکومت کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ملزمان عبدالشکور مہر ڈی جی رورل ڈویلپمنٹ سندھ اور عبدالستار قریشی ایکس سی این کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔نیب نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ۔عدالت نے دونوں ملزمان عبدالشکور اور عبدالستار قریشی کو 24 اکتوبر تک نیب کے حوالے کر دیا۔عدالت نے ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں